Search This Blog

Wednesday, 13 June 2012

میڈیا کا کام

میڈیا کا کام

ابو سعد خان 
- اگر کوئی کہتا ہے کہ میڈیا کا کام واقعات کی درست تصویرکشی کرنا ہے تو اس سے بڑا کوئی جھوٹ نہیں ہوگا۔ میڈیا پر قابض اور اس کو پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر استعمال کرنے والے یہودی تک اس کے استعمال کے حوالے سے کسی غلط فہمی کے شکار نہیں ہیں۔ مشہور یہودی وارلارڈ دانشور ڈینیل پائپس کے جملے اُن لوگوں کے لیے نقل کیے جارہے ہیں جو اس بات پر مُصر ہیں کہ میڈیا جس چڑیا کا نام ہے وہ کسی ٹہنی پر بیٹھ کر انتہائی غیر جانب داری سے چیزوں کا مشاہدہ کرکے انہیں بیان کرتی ہے۔ 17 اکتوبر 2006ء کو ’’نیویارک سن‘‘ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون ’’اخباری کالم اب جنگوں کے لیے گولیوں سے زیادہ اہم ہے‘‘ میں مسٹر پائپس رقم طراز ہیں: ’’بری،بحری اور فضائی فوج کے سپاہی کبھی جنگوں کے نتائج کا تعین کرتے تھے لیکن اب نہیں۔ آج ٹیلی وژن کے پروڈیوسرز، کالم نگار، مبلغ اور سیاستدان اس بات کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ مغرب کیسا لڑرہا ہے۔ اس تبدیلی کے گہرے اثرات ہیں۔‘‘ ڈینیل پائپس نے میڈیا کا جو کردار بتایا ہے وہ مغربی میڈیا بشمول ’’برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن‘‘ یعنی بی بی سی بحسن وخوبی انجام دے رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment