ترکی نے ایک بار پھر یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ انقرہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ اگر یورپ اور ترکی کے درمیان تعلقات میں خلل پیدا ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پناہ گزینوں کےجس طوفان کو ترکی نے روک رکھا ہے اس کا رخ یورپ کی طرف ہوجائےگا۔
جمعرات کو ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے بغیر یورپ پناہ گزینوں کے طوفان سے نہیں نمٹ سکتا۔ اگر ترکی اور یورپ کےدرمیان بات چیت تعطل کا شکار ہوتی ہے تو اس کا ترکی سے زیادہ یورپ کو نقصان ہوا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ترکی یورپ کو تحفظ دینے والا ایک اہم عوامل ہے۔ اگر ہم نے پناہ گزینوں کو چھوڑ دیا تو یورپ میں پناہ زینوں کا نیا طوفان آئے گا اور یورپی ممالک ترکی کے بغیر اسے نہیں روک سکیں گے۔
ترک وزیراعظم نے کہا کہ یورپ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے سے ترکی کو بھی نقصان ہوگا مگر یورپ کو پانچ یا چھ گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔