Search This Blog

Friday, 25 November 2016

میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، جان میکیسِک

میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، جان میکیسِک

اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا میانمار میں اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

قوام متحدہ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں میانمار کی فوج کی طرف سے روہنگیا آبادی والے علاقے میں کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک 30 سے زائد روہنگیا اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا کی طرف سے میانمار میں فوج کے مظالم کے خوفناک واقعات بتائے گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی UNHCR کے بنگلہ دیشی علاقے کے سربراہ جان میکیسِک نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ میانمار کے فوجی ’مردوں کو قتل کر رہے ہیں، ان پر فائرنگ کر رہے ہیں، بچوں کو ذبحہ کر رہے ہیں، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور گھروں کو جلا رہے ہیں۔ وہ روہنگیا کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ دریا پار کر کے بنگلہ دیشی علاقے میں چلے جائیں‘۔
بین الاقوامی برادری کی طرف سے بنگلہ دیش سے اپیلیں کی گئی ہیں کہ وہ ایک بڑے انسانی بحران سے بچنے کے لیے روہنگیا مسلمانوں کے لیے اپنی سرحد کھول دے۔ تاہم بنگلہ دیش کا مؤقف ہے کہ اس کی بجائے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ روہنگیا اقلیت کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے۔
بنگلہ دیشی علاقے میں یو این ایچ سی آر کے سربراہ جان میکیسِک کا کہنا تھا، ’’بنگلہ دیشی حکومت کے لیے یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ سرحد کھُلی ہے کیونکہ اس سے میانمار حکومت کی مزید حوصلہ افزائی ہو گی کہ وہ وہاں ظلم وستم جاری رکھے تاکہ تمام روہنگیا وہاں سے نکل جائیں اور وہ ملک سے مسلمان اقلیت کے مکمل خاتمے کے اپنے مقصد کو حاصل کر سکے۔‘‘
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میانمار کے صدر  Htin Kyaw کے ایک ترجمان نے اس بیان کو رد کر دیا ہے۔ 

بہ شکریہ ڈی ڈبلئو
http://www.dw.com/ur/%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%B1-%D8%B1%D9%88%DB%81%D9%86%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D8%B4%DB%8C-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D8%A7%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%A9%DB%8C%D8%B3%D9%90%DA%A9/a-36517937

No comments:

Post a Comment