Search This Blog
Friday, 24 February 2012
Health Benefits of Saying "Alhamdulillah"
Health Benefits of Saying "Alhamdulillah"
It produces calm and health to practice saying, "Alhamdulillah" for what we have and for what we are faced with.
There are many examples in the Qur'an and Hadith of the virtues of a positive mental attitude, perseverance and optimism in the face of adversity. However, did you know that patience and a positive outlook on life are two of the greatest healing tools that you can use?
The Qur'an (2:155) says, "Give glad tidings to those who exercise patience when struck with adversity and say, 'Indeed, we belong to God and to Him is our return.' Such ones receive [the] blessings and mercy of their Lord, and such are the guided ones." According to the findings of modern science, it appears that this mercy may often come in the form of improved health.
Bernard Jensen says, in his book The Science and Practice of Iridology, "The doctor of the new day will recognize that a man's most important workshop is not the physical body, but the mind that controls it." Dr. Ted M. Morter confirms this in his book, Your Health... Your Choice, when he says that "negative thoughts are the number one acid producer in the body (and high body acidity levels are a major cause of disease)… because your body reacts to negative mental and emotional stress brought about by thought the same way it reacts to 'real' threats of physical harm."
In fact, hospital studies show that, of all the patients who consult outpatient clinical facilities in the United States, an astounding seventy percent are found to have no organic basis for their complaint. That figure is amazingly high. However, although medically these patients are not found to have an obvious organic source for their complaints, there actually is a physical basis for this phenomenon. Since Freud popularized the idea of psychoanalysis, people have often focused exclusively on the mental realm to solve certain problems, forgetting that we cannot separate the physical and mental realms.
Appreciating Allah’s Love
The mind is in the brain, and the brain is an organ. Like all other organs, it feeds from the same pool of nutrients that other body organs feed from and is susceptible to all of the same problems. Ultimately, the brain is just a part of our body like all of the other parts and is completely dependent on the body. It requires sugar to develop energy unlike other tissues that can develop it from potassium and fats. Consequently, it is the first organ to suffer from low blood sugar and it reacts most severely. Freud himself said that psychoanalysis was not suitable for treating diseases such as schizophrenia, and he postulated that their causes eventually would be found to be biochemical.
If we keep in mind that the brain is an organ and that it works in harmony with the other organs and feeds from the same bloodstream, we can understand how various mental events can affect us physically. For example, simply using our brains to think and study burns up nutrients in our system, particularly phosphorus. Heavily exercising the brain can cause us to suffer from a phosphorus deficiency. And we find that the reverse is also true in this relationship. People who have high intellectual capacity usually have high levels of phosphorus in their system.
There is much wisdom in the Prophet's (SAW) statement (narrated by Abu Huraira), "The strong [person] is not the one who overcomes the people by his strength, but the strong [person] is the one who controls himself while in anger." In fact, staying patient and calm is key to physical strength.
Phosphorus is not the only nutrient that can be depleted by mental stress and a lack of spiritual calm. If the thyroid gland, the primary organ to handle our emotions, works overtime, we can suffer from a deficiency in iodine. Stress from a demanding job, a divorce or relocating can cause a loss of potassium and sodium in the body because it effects the adrenal glands creating more of a need for these minerals.
Even hypoglycemia (low blood sugar) can be caused by excitement. The prophet (SAW) recommended our taking the more moderate path in life; however, we often engage in or expose ourselves to intense excitement by yelling, excessively watching television, and going to the mall, movies, parties, amusement parks, etc. When we see something exciting, our adrenal cortex is stimulated and there is an increase in our blood sugar. This, in turn, stimulates the pancreas to secrete insulin into the blood to lower the sugar level, causing us to then feel tired or weak.
It produces calm and health to practice saying, "Alhamdulillah" for what we have and for what we are faced with. We should try to keep our home and work environments peaceful and as free from stress as possible. One way we can counteract the effects of stress are to simply be aware of the stress we are encountering, and to consume sufficient nutrients and supplements such as herbs.
For instance, if a person is up late praying or reading Qur'an during Ramadan, they can eat phosphorus rich foods and those that will help them maintain their phosphorus intake. If a person is moving, traveling or making Hajj or Umra, they may want to increase their intake of foods high in potassium and sodium as well as vitamin B complex.
AYURVEDIC-NUTRITION-FOR-PHYSICAL-AND-MENTAL-HEALTH1One way we can counteract the effects of stress are to simply be aware of the stress we are encountering, and to consume sufficient nutrients and supplements such as herbs.
If we completely ignore the relationship between mental and physical health, we are missing an important detail in the picture of personal health. And, as in most health problems, practicing prevention is superior to finding a cure. Therefore, the best manner to avoid having negative attitudes and emotions control our bodies is simply to practice the wisdoms that we have been given throughout the Qur'an and Hadith.
We should say, "Alhamdullilah" for what we have; "Insha'Allah" for what we intend; and, "Subhana' Allah" when we see something exciting or amazing.
We should remember to say, Astaghfir'Allah" when we lose our tempers or become weak, and most importantly, "Allahu Akbar" when we are faced with the challenges of life.
These five phrases, said regularly, are like taking a multi-vitamin for holistic health.
By Karima Burns [1]
Courtesy: OnIslam.net
امام الہند مولانا ابولکلام آزادؒ
امام الہند مولانا ابولکلام آزادؒ
محقق ،مفسر،صاحب طرز ادیب اوربے باک سیاستداں
محقق ،مفسر،صاحب طرز ادیب اوربے باک سیاستداں
سمیع احمد قریشی
مولانا ابوالکلام آزاد 11نومبر1888ئ کو مکہ معظمہ سرزمین حجاز میںپیدا ہوئے۔ گویا 11نومبر1888ئ کی صبح نے اک نئے آفتاب کو خوش آمدید کہا۔ اسی آفتاب و مآتاب کی روشنی نے خاص طور پر برصغیر کے مسلمانوں کو اندھیرے میں راستہ دکھلایا۔ وہ راستہ جو ہم بھٹک چکے تھے۔ مولانا آزاد کے والد مولانا خیرالدین بھی اک عالم تھے۔ مولانا خیرالدین اپنے اہل و عیال کے ساتھ 1898ئ میں کلکتہ آگئے۔ مولانا آزاد کا تعلیمی سلسلہ بڑے بھائی ابوالنصر غلام یٰسین کے ساتھ مکے ہی میں شروع ہوچکا تھا۔ اب وہ کلکتہ کے اساتذہ سے گھر ہی پر 15برس کی عمر میں روایتی اور رائج مذہبی تعلیم کی مناسبت سے تعلیم کا نصاب پورا کیا اور ’عالم‘ بن گئے۔ عام طور پر طلبہ اس عمر میں نصف مسافت بھی کم طے کرپاتے ہےں۔ اس کے بعد وہ خود درس دینے لگے۔ مولانا کی والدہ مکہ کے اک علمی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔ مولانا بچپن ہی سے ذہین تھے۔ وہ روایات سے ہٹ کر افکار کی نئی دُنیا میں رہتے۔ جس کا محور مذہب اسلام ہی رہتا۔ اُن کے سامنے جو کچھ ہورہاہے، ہوچکا۔ مزیدکیا بہتر ہو سکتا اُس پر غور کرتے، اُن کی ساری سوچ عمل غور و فکر کا محور مذہب اسلام ، قرآن اور سنت نبوی رہی۔ اس پر مرتے دم تک قائم رہے۔ علماءکے اک قدامت پسند خاندان کے چشم و چراغ اور تقریباً تمام اسلامی علوم میں گہری بصیرت کے حامل مولانا آزاد نے اپنے علم و دانشمندی کے ذریعہ ہندوستانی مسلمانوں پر اک تعمیری اور مثبت اثر چھوڑا۔ یقینا مولانا آزاد جو کچھ چھوڑ گئے چاہے وہ ترجمان القرآن کی قرآنی تفسیر و مطالب یا قومیت کے تعلق سے مسلمانوں کو بتلایا ہوا درس، تاقیامت ، ہم خاص طور پر برصغیر کے مسلمان، استفادہ کرتے رہےں گے۔ آزادؒکے بارے میں بہت کچھ لکھا گیا اور لکھا جاتا رہے گا۔ بہت سے گوشے اب بھی باقی ہےں۔ جو کچھ لکھا گیا ان کے کارناموں کا اک جزوی جائزہ ہی کہا جاسکتا ہے۔ مولانا آزاد قرآن مجید اور اسلام کے بڑے عالم تھے جس کا معترف اک عالم ہے۔ انہیں عربی، فارسی پر دسترس تھی۔ انگریزی اور فارسی بخوبی جانتے تھے۔ اک عظیم مقرر تھے۔ سامعین کو گھنٹوں اپنی مدلل باتوںسے مسحور کردیتے تھے۔ وہ ایک غیر لچک نیشنلسٹ تھے۔ تحریک آزادی کے زبردست مجاہد تھے۔ اُن کے جیسا قابل عامِل فاضل اُن کے ہم عصر مسلمانوں میں کوئی نہ تھا۔ نہ آج تک ہے۔ یہاں تک کہ اُن کے دلدادہ ، عقیدت مند، غیرمسلموں میں بھی خاطر خواہ تعداد میں تھے۔ جو آج بھی ہےں۔ ادب، انشائ، اسلامی علوم ، تحریک آزادی کا سچا سپاہی، بہترین خطیب، متعدد زبانوں پر عبور وغیرہ وغیرہ مولانا میں کیا خوبیاں نہ تھیں۔ گویا اللہ تعالیٰ نے متعدد خوبیوں کواک انسان کے سانچہ میں ڈھال دیا۔ جس کا نام مولانا ابولکلام آزادپڑا۔ مولانا آزاد کی خوبی یہ اہم رہی کہ وہ گفتار کے غازی نہ تھے کردار کے غازی تھے۔ وہ چاہتے تو موروثی اعتبار سے پیری مریدی ہی میں پڑے رہتے، چاہتے تو اک خانقاہ میں بیٹھ کر درس و تدریس کا کام انجام دیتے یا جلسے جلوسوں میں جاکر صرف اپنی آواز کا سحر چلاتے۔ مگر ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے غالباً سوچا کہ زندگی کا جو مشن ہے وہ بے پناہ عملی جدوجہد کے ذریعے پورا کیا جاسکتا ہے۔ اگر وہ ایسا نہ کریں گے تو وقت کا مورخ ’گفتار کا غازی بن تو گیا کردار کا غازی بن نہ سکا، کے نام سے یاد رکھے گا۔ ابتداءکم عمری ہی سے مولانا آزاد غور و فکر کے ساتھ ساتھ عمل کی جانب رواں دواں تھے۔ خود کہتے ہےں ”واقعہ یہ ہے کہ ابھی میری تعلیم ختم نہ ہوئی تھی اور زیادہ سے زیادہ میری عمر 13سال برس کی تھی کہ میرا دِل اچانک اپنی موجودہ حالت اور اِردگرد کے حالات سے اُچاٹ ہوگیا اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ میں کسی اچھی حالت میں نہیں ہوں۔ یہ بے اطمینانی بڑھتی گئی حتیٰ کہ مجھے ان ساری باتوں سے جو لوگوں کی نظروں میں انتہا درجہ عزت اور احترام کی باتیں تھیں اک طرح کی نفرت ہوگئی۔ میں اندر ہی اندر ان باتوں پر شرم اور ذلت محسوس کرنے لگا۔ اب جو لوگ میرا ہاتھ چومتے، تو مجھے محسوس ہوتا کہ گویا اک بہت ہی سخت بُرائی کا کام ہورہا ہے۔ چند دن پہلے یہی منظر میرے لےے نہایت ہی فخر و غرور کا باعث تھا“۔
ابتداءمیں مولانا آزادؒ سرسید سے ذہنی و فکری سطح پر قریب آئے۔ مگر بعد کو وہ سرسیدؒ سے دور ہوگئے۔ جس کی خاص وجہ سرسیدؒ کی انگریزوں کو مشروط وفاداری رہی۔ آزادؒ مولانا شبلی نعمانیؒ کے کافی دلدادہ رہے۔ شبلیؒ گویا اک جوہری تھے۔ یقینی طور پر وہ آزادؒ کی ذہانت، علمی دینی قابلیت و خطابت سے متاثر ہوں گے۔ اُنہوں نے مولانا آزاد کو اُس وقت کے اپنے مشہور ماہنامہ الند وہ میں شمولیت کی دعوت دی۔ مولانا راضی ہوگئے کہ اس وقت اُنہیں اک ایسے عالم کی سرپرستی ضروری تھی جس کے زیر سایہ رہ کر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکیں۔ الند وہ میں صرف 6ماہ ، مولانا آزاد، نائب مدیر کی حیثیت سے رہے۔ اس سے پہلے مولانا آزاد کی تحریریں دوسرے اخبارات و رسائل کے ذریعہ عوام الناس میں پہنچ چکی تھیں۔ مقبول ہوچکی تھیں۔ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا۔ الند وہ کی ادارت میں شامل ہوکر آزادؒ اپنے قلم کے ذریعہ کمال دکھاتے رہے۔ قلم میں جو کسر رہ گئی تھی، وہ علامہ شبلی کی علمی تربیت گاہ میں پوری ہوگئی۔ وہ مزید خوب سے خوب تر ہوگئے۔ مولانا سید سلیمانی ندوی نے ٹھیک ہی لکھا۔ ”1905ئ میں وہ مولانا شبلی سے ممبئی میں ملے اور یہ ملاقات ایسی تاریخی ثابت ہوئی کہ ابوالکلام کو مولانا ابوالکلام بنادیا۔ مولانا شبلی مرحوم ان کو اپنے ساتھ ندوہ لائے اور اک زمانہ تک ان کو اپنے پاس ندوہ میں رکھا وہ ان کی خلوت جلوت کی علمی صحبتوں میں شریک رہنے اور اپنی مستثنیٰ فطری صلاحیتوں کی بدولت ہر روز آگے بڑھتے گئے“۔مولانا آزاد اور علامہ شبلی کے درمیان، تعلقات بہت عمدہ اور غایت درجہ کے رہے۔ اک دوسرے کو عزیز رکھنے کا رشتہ مولانا شبلی کی حیات تک ہی نہیں بلکہ وفات کے بعد بھی قائم رہا۔ مولانا آزاد اور شبلی کی اک دوسرے سے قربت کی بناءپر مولانا آزاد اور مولانا سید سلیمانی ندوی کے درمیان مخلصانہ رشتہ بھی قائم ہوا۔ مولانا آزاد نے 1912ءمیں ’الہلال‘ نام سے اُردو ہفتہ وار نکالا۔ جس کا اہم مقصد مسلمانوں میں مذہبی اصلاح کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی تحریک آزادی میں مسلمانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا تھا۔ الہلال نے شروع دن سے عام مسلمانوں میں مقبولیت حاصل کرلی۔ مسلمان ہی کیا اُسے خاطر خواہ تعداد میں غیر مسلم اُردو داں بھی پڑھتے تھے۔ کئی مضامین الہلال میں مولانا سید سلیمان ندوی کے شائع ہوئے۔ الہلال اک بین الاقوامی سیاسی تحریک سمجھی جاتی تھی۔ مولانا آزاد شروع ہی سے متحدہ قومیت کے حامی تھے۔ اُنہیں اس بات کی بڑی فکر تھی کہ مسلمان تحریک آزادی میں پیچھے نہ رہ جائیں۔ ہندوﺅں کے شانہ بشانہ لڑیں۔ مولانا آزاد نے یکم دسمبر کے الہلال میں لکھا ”مسلمانوں کی بڑی غلطی یہی ہے کہ وہ تعداد کی قلت و کثرت کے چکر میں پڑ گئے۔ تعداد کو قوی کرنا چاہتے ہےں مگر دِلوں کو نہیں۔ حالانکہ اسلام کی نظر میں تعداد کوئی چیز نہیں یہ تعداد کی قلت و کثرت کا وسوسہ لذات کا ڈالا ہوا ہے۔“ الہلال کے 18دسمبر1912ئ کے شمارے میں مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے لکھا کہ ”ہندوﺅں کے مُلک کی آزادی کے لےے جدوجہد کرنا داخل حُب الوطنی ہے، مگر آپ کے لےے فرض اور داخل جہاد فی سبیل اللہ جہاد کے معنی میں ہر وہ کوشش داخَل ہے جو حق و صداقت ، انسانی بندو استبداد اور غلامی کو توڑنے کے لےے کی جاتی ہے۔ پس اُٹھ کھڑے ہو کہ خدا اب تم کو اُٹھانا چاہتا ہے اور اُس کی مرضی یہی ہے کہ مسلمان جہاں کہیں ہےں بیدار ہوں اور اپنے فراموش کردہ جہاد کو زندہ رکھیں“۔
جید عالم و سرکردہ مسلم شخصیت شیخ الہندؒ نے الہلال کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اپنا اصلی کام بھولے ہوئے تھے۔ الہلال نے یاد دلایا۔ آزاد ہندو و مسلم اتحاد کے حامی تھے۔ 25اکتوبر1921ئ کو آگرہ میں مجلس خلافت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”اگر رسولِ خدا مٹھی بھرقریش کے مقابلہ میں (ابوسفیان کے مقابلہ میں) اطراف مدینہ کے قبائل سے اتفاق کرسکتے تھے تو آج اس عظیم الشان قوت کے غرور ، گھمنڈ، خونخواری کے مقابلہ میں جو تمام مشرق کی آزادی کو پامال کرنا چاہتی ہے تو کیا ہندوستان کے مسلمانوں کا فرض نہیں ہے کہ 22کروڑ ہندوﺅں کے ساتھ مل کر اک ہوجائیں۔ “
خلافت تحریک نے ہندومسلمانوں کو متحد کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ پھر تحریک ختم ہوگئی۔ ہندو مسلم اتحاد پر بھی اثر پڑا۔ 15ستمبر1923 ءکو دہلی میں کانگریس کا اہم اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت مولانا آزادؒ نے کی۔ ان کی عمر اُس وقت 35سال تھی۔ صدارت کے لےے وہ کم عمر سمجھے جاتے تھے۔ اس کو کیا کیجےے کہ اُن میں بلا کی ذہانت، قابلیت بدرجہ اتم تھی۔ جس کی برادران وطن میں بعد انتقال کے بھی کافی پذیرائی ہے۔ خطبہ صدارت کرتے ہوئے مولانا نے کہا۔ ”آج اک فرشتہ آسمان کی بدلیوں سے اُتر آئے اور قطب مینار پر کھڑے ہوکر یہ اعلان کردے کہ سوراج 24گھنٹہ میں مل سکتا ہے۔ بشرطیکہ ہندوستان، ہندو مسلم اتحاد سے دست بردار ہوجائے تو میں سوراج سے دست بردار ہوجاﺅں گا۔ مگر اس سے دست بردار نہ ہوں۔ کیوں کہ سوراج کے ملنے میں تاخیر ہوئی تو یہ ہندوستان کا نقصان ہوگا۔ لیکن اگر ہمارا اتحاد جاتا رہا تو یہ عالم انسانیت کا نقصان ہے۔“
مولانا آزاد پر اُن کے دور میں ہی طرح طرح کی تنقیدیں ہوئیں۔ الزامات لگائے لگائے۔ سب سے بڑا الزام یہ تھا کہ وہ اسلام سے مایوس ہوچکے تھے۔ نیشنلزم کا نیا فلسفہ لائے تھے وغیرہ وغیرہ ۔کہیں کہا گیا ۔ وہ کانگریس کے شو بوائے ہےں وغیرہ جو آج بھی جاری ہے۔ دراصل سینکڑوں سال پرانی تاریخ ہے کہ حق پرستوں اور سچائی پر چلنے والوں کو طرح طرح کی تنقیدوں ، تکالیف اور صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا تو پھر مولانا ابوالکلام آزادؒ کیوں اس سے مبرارہ پاتے۔اگر الزام لگانے والے کے مطابق اسلام سے مولانا مایوس ہوگئے تھے تو جنوری 1928ئ میں سائمن کمیشن ہندوستان آیا۔ سائمن کمیشن کے بائیکاٹ کی دعوت پر لاہور آئے۔ ساتھ میں مولانا محمد علی اور ڈاکٹر انصاری بھی تھے۔ اسلامیہ کالج لاہور میں طلبہ کو تقریر کرتے ہوئے کہا۔ ”مسلمانوں کے لےے راہ اعتدال اک ہی ہے اور وہ ہے خُدا کے کلام اور رسول اللہ صلعم کے احکام کی پیروی اور پابندی۔ مسلمانوں کو قرآن مجید کے مطالعے پر زیادہ توجہ کرنی چاہےے۔ جوہر حال اور ہرزمانے میں اِن کا رہنما ہے۔ یہی اِن کی فلاح و کامیابی کا وسیلہ ہے۔“ مولانا پر تنقید و الزامات لگانے والوں کو تاریخی حقائق کو بھی سمجھنا ضروری ہے۔ اسی سلسلہ میں بحیثیت کانگریسی صدر مولانا نے کیا خطبہ دیا جان لینا ضروری ہے۔ ”میں مسلمان ہوں اور فخر کے ساتھ محسوس کرتا ہوں کہ مسلمان ہوں۔ اسلام کی تیرہ سو برس کی شاندار روایتیں میرے ورثے میں آئی ہےں۔ میں تیار نہیں ہوں کہ اس کا چھوٹے سے چھوٹا حصہ بھی ضائع ہونے دوں۔ اسلام کی تعلیم، اسلام کی تاریخ ، اسلام کے علوم و فنون ، اسلام کی تہذیب، میری دولت کا سرمایہ ہے اور میرا فرض ہے کہ اس کی حفاظت کروں۔ بحیثیت مسلمان میں مذہبی اور کلچرل دائرے میں اپنی اِک خاص ہستی رکھتا ہوں اور میں برداشت نہیں کرسکتا کہ کوئی اس میں مداخلت کرے میں فخر کے ساتھ محسوس کرتا ہوں کہ میں ہندوستانی ہوں۔ میں ہندوستان کی اک اور ناقابل تقسیم متحدہ قومیت کا اک عنصر ہوں۔ میں اس متحدہ قومیت کا اک ایسا عنصر ہو ںجس کے بغیر اس کی عظمت کا ہیکل ادھورا رہ جاتا ہے۔ میں اس کی تکوین (بناوٹ) کا اک ناگزیر (Factor) ہوں۔ میں اس دعوے سے کبھی دست بردار نہیں ہوسکتا تاریخ کی پوری گیارہ صدیاں اس موقع پر گزر چکی ہےں۔ اب اسلام بھی اس سرزمین پر ایسے ہی دعویٰ رکھتا ہے جیسا دعویٰ ہندو مذہب کا ہے۔ اگر ہندو مذہب کئی ہزار برس سے اس کے باشندوں کا چلا آتا ہے جس طرح آج اک ہندو فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ وہ ہندوستانی ہے اور ہندو مذہب کا پیرو کار ہے۔ ٹھیک اُسی طرح ہم بھی فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہےں کہ ہم ہندوستانی ہےں اور مذہب اسلام کے پیرو ہےں ۔
15اگست کو ملک کی آزادی ہوئی۔ مولانا آزاد کی بے انتہا کوشش اور جدوجہد کے باوجود آخر ملک تقسیم ہوا۔ بٹوارہ ہوا۔ پاکستان کے نام سے اک نئی حکومت عالم وجود میں آئی۔ نا نا کرتے ہوئے بھی، مہاتما گاندھی ، کانگریس نے ملک کی تقسیم پوری ہونے دی۔ جناح نے ناعاقبت پسندی کی۔ ملک پاکستان بنا کر رہے۔ مذہب اسلام کے نام پربنا کر رہے۔ یہ اک غیر منطقی کے ساتھ ساتھ غیر اسلامی حرکت تھی۔ مولانا آزاد نے پیشن گوئی کی تھی کہ مذہب کے نام اور جغرافیائی خدوخال کی بناءپر اسلام کے نام پر پاکستان قائم نہ رہ سکے گا اور وہی ہوا۔ قیام پاکستان کے 1314برسوں بعد بنگالی کے نام پر مشرقی پاکستان کی جگہ پر بنگلہ دیش بنا۔ اُس کے بعد ہم دیکھ رہے ہےں کہ وہاں صوبہ سرحد پر کیا ہورہا ہے۔ پشتو، پنچاجی، سندھی کا جھگڑا انتہائی تلخ ہو اُٹھتا ہے۔ ہندوستان سے گئے لاکھوں مسلمان، جنہوںنے پاکستان کو اپنا اسلامی ملک سمجھ کر ، ہندوستان چھوڑا، پاکستان میں اُنہیں آج تک مہاجرین کے نام سے پکاراجاتا ہے۔ یہ جانی و مالی نقصانات اُٹھا کر اپنے بہترین مستقبل کے لےے گئے تھے۔ کیا مدینہ کے انصار نے مکہ کے مہاجرین کے ساتھ یہی سلوک کیا تھا۔ انہوں نے مکہ کے مہاجرین کو برابر کا حصہ دار بنایا۔ اپنی جائیداد میں حصہ دیا۔ بہترین مہمان نوازی کی پاکستان کے عوام اور حکومت نے ایسا سلوک ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ کیا؟ پھر دعویٰ مملکت خداداد کا بٹوارے کی بناءپر ہندوستانی مسلمانوں کو کس قدر صعوبتیں اور تکالیف برداشت کرنی پڑی یہ اک لمبی داستان ہے۔ جناح کے مقابلہ میں ، وقت نے دکھلا دیاکہ مولانا آزادؒ کی سیاسی فکر بہت وسیع تھی جو مذہب اسلام سے میل کھاتی تھی۔ کاش کہ جناح اُسے سمجھتے۔ مسلمانوں کا بڑا طبقہ سمجھتا۔ بہرحال جو ہونا تھا ہوگیا۔ تقسیم کے فوراً بعد مسلمان اس ملک میں اپنے مستقبل کے لےے فکرمند تھا۔ مولانا آزاد اُسے مایوسی کے غار سے نکالنے کے لےے میدان عمل میں تھے۔ اکتوبر1947ئ کو جامع مسجد دہلی سے مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے، مولانا نے کہا جس کی حیثیت انتہائی تاریخی ہے۔ ”یہ دیکھو مسجد کے بلند مینار تم سے اچک کر سوال کرتے ہےں کہ تم نے اپنی تاریخ کے صفحات کو کہاںگم کردیا ہے؟ ابھی کل کی بات ہے کہ جمنا کے کنارے تمہارے قافلوں نے وضو کیا اور آج تم ہو کہ تمہیں یہاں رہتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے۔ حالانکہ دہلی تمہارے خون سے سینچی ہوئی ہے۔
عزیز و ! اپنے اندر اک بنیادی تبدیلی پیدا کرو، جس طرح آج سے کچھ عرصہ پہلے تمہارا جوش و خروش بے جاتھا۔ اسی طرح یہ تمہارا خوف و ہراس بھی بے جا ہے۔ مسلمان اور بزدلی یا مسلمان اور اشتعال، اک جگہ جمع نہیں ہوسکتے۔ سچے مسلمانوں کو نہ تو کوئی طمع ہلا سکتی ہے اور نہ کوئی خوف ڈرا سکتا ہے۔ چند انسانی چہروں کے غائب از نظر ہوتے ڈرو نہیں! انہوں نے تمہیں جانے کے لےے اکٹھا کیا تھا۔ آج انہوںنے تمہارے ہاتھ سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ تو یہ عیب کی بات نہیں ۔ یہ دیکھو تمہارے دل تو اُن کے ساتھ رخصت نہیں ہوگئے! اگر دل ابھی تک تمہارے پاس ہے تو اسے خدا کا جلوہ گاہ بناﺅ۔ جس نے آج سے تیرہ سو سال پہلے عرب کے اک امی کی معرفت فرمایا تھا ”جو خدا پر ایمان لائے اور اس پر جم گئے تو پھر ان کے لےے نہ تو کسی طرح کا ڈر ہے اور نہ کوئی غم۔ہوائیں آتی ہےں اور گزر جاتی ہےں۔ یہ صرصر سہی لیکن اُس کی عمر کچھ زیادہ نہیں دیکھتی آنکھوں ابتلاءکا موسم گزرنے والا ہے۔ یوں بدل جاﺅ جیسے تم پہلے کبھی اس حالت ہی میں نہ تھے“ آج زلزلوں سے ڈرتے ہو کبھی تم خود اک زلزلہ تھے ۔ آج اندھیرے سے کانپتے ہو، کیا یاد نہیں کہ تمہارا وجود اک اجالا تھا! یہ بادلوں نے میلا پانی برسایا ہے، تم نے بھیگ جانے کے خدشے سے اپنے پائینچے چڑھا لےے ہےں۔ وہ تمہارے ہی اسلاف تھے جو سمندوں میں اُتر گئے۔ پہاڑیوں کی چھاتیوں کو روند ڈالا۔ بجلیاں آئیں تو ان پر مسکرا دےے۔ بادل گرجے تو قہقہوں سے جواب دیا
عزیزو! میرے پاس تمہارے لےے کوئی نیا نسخہ نہیں ہے۔ وہی پُرانا نسخہ ہے۔ جو برسوں پہلے کا ہے۔ وہ نسخہ جس کو کائنات انسانی کا سب سے بڑا محسن لایا تھا۔ وہ نسخہ ہے قرآن کا۔ یہ اعلان ”تم نہ سستی کرواور نہ غمگین ہو،تم ہی غالب رہوگے اگر تم ایمان والے ہو“ (آل عمران ۹۳۱)
22فروری 1958ئ کو مولانا ابوالکلام آزادؒ کا انتقال دہلی میں ہوا۔ جو آفتاب و ماہتاب 11نومبر1888ئ کو مبارک سرزمین حجاز میں پیدا ہوا۔ اللہ کی مرضی سے سرزمین ہند میں مسلمانوں ہی کو نہیں سارے انسانوں کو سچائی و صداقت کی راہ دکھا کر ہمیشہ کے لےے سوگیا۔ جسم کی موت ہوگئی ۔ روح کی ہرگز نہیں۔ مولانا کی بتلائی ہوئی ساری ہدایتیں مذہب اسلام ہی سے میل کھاتی ہوئی تھیں۔ جو صرف مسلمانوں کے لےے راہ ہدایت نہیں۔ عام انسانیت کے لےے راہ ہدایت ہے۔ آخر اسلام ساری انسانیت ہی کے لےے تو ہے۔
سمیع احمد قریشی
میٹ والی چال، روم نمبر68، دادا صاحب پھالکے روڈ، دادر،
ممبئی400014
فون نمبر: 9323986725
جمہوریت ہندوتوا کے سایے میں!
جمہوریت ہندوتوا کے سایے میں!
فضل شاد ۔ممبئی
آزادی کے بعد ملک کو سب سے بڑا چیلنج ایک ایسے آئین کو ترتیب دینے کا تھا ،جس سے پورے ملک کے لوگ مطمئن ہوں۔ڈاکٹر ایمبیڈکر اور انکے ساتھیوں نے کافی تگ و دو اور بحث و مباحثہ کے بعد آئین کو ترتیب دیا۔لہٰذا آئین کا بھی اپنا تاریخی پس منظر ہے ۔انقلاب فرانس ،انقلاب روس ،امریکہ کی اعلان آزادی،بین الاقوامی حقوق انسانی اور 1935 کے ایکٹ کے تجربات کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا۔ ہندوستانی آئین کی بنیاد چار ستونوں پر قائم کی گئیں،انصاف،آزادی ،مساوات بھائی چارگی کے ساتھ ہی عوامی اور مذہبی آزادی کو پیش نظر رکھا گیا۔ دفعہ368 کے تحت سیکولرازم کا مقصد ریاستی سرگرمیوں میں کسی مذہب کا عمل دخل نہیں ہوگا،مذہب اور ریاست ایک دوسرے کی جگہ نہیں لے سکتے ،حکومت نہ تو کسی مذہبی فرقے کو فروغ دیگی اور نہ کسی مذہبی امور میں مداخلت کرے گی ،نہ کسی مذہب کی ترجمانی کرے گی نہ ہی کسی مذہب کو کسی مذ ہب پر فوقیت دیگی۔لیکن اسکے برعکس موجودہ سرکار روز اول سے لیکر آج تک ہندو رسم و رواج اپنا رہی ہے ،جو ہندوستانی آئینی دفعات کا مکمل طور پر انحراف ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر سیکولر حکومت کو صرف ایک ہی مذہب کی فکر کیوں لاحق ہے ؟جب کہ یہ کھلم کھلا آئین سے کھلواڑ ہے بلکہ اس کو بھی توہین دستور کے زمرے میں ہی رکھنا چاہئے۔
1981-82میں مینا کشی پورم میں صدیوں سے اپنے ہی ہم مذہبوں کے سایے میں ذلت و پستی کی زندگی گزارنے والے اچھوت کہلائے جانے والے لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے تو اس سلسلہ کو روکنے کے لئے اس وقت سے لیکر 2007 تک آٹھ ریاستوں نے نئے قانون وضع کرکے تبدیلی مذہب پر پابندی لگائیں۔ان ریاستوں میں چھتیس گڑھ ،ارونا چل پردیش،گجرات،ہماچل پردیش، اڑیسہ ،راجستھان،تریپورہ،آندھر پردیش ہیں۔جب کانگریس کی حکومت میں وزیر اعلیٰ چندر شیکھر ریڈی تھے تو انہوں نے قدیم مندروں میں پوجا اور دوسری مذہبی رسوم کا احیاءکیا ۔ہندوستان کی آزادی کے دن(15 اگست) کو ہندو نجومیوں نے نحس ٹھہرایا جس کی وجہ سے 14 اگست نصف شب کو آزادی کی دستاویز پر دستخط کرکے اس کی ابتداءکی گئی۔ 1952 کے الیکشن میں کانگریس نے اپنانشان دو بیلوں کی جوڑی رکھا(مقدس گائے کا تصور)اسکے بعد دوبارہ گائے اور گائے کا بچھڑا (مقدس ) رکھ کر سیاست اور ریاست میں ہندو دھرم کو شامل کیا گیا۔1949 میں بابری مسجد میں نماز پڑھی جانے کے باوجود مورتی رکھ کر تنازعہ کھڑا کیا گیا اور پھر تالا لگادیا گیا۔1992 میں مسجد کوڈھاکر مندر بنادیا گیا۔گجرات کا سومناتھ مندر آزادی سے قبل ویران پڑا ہوا تھا لیکن اس وقت کے ملک کے وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل کے منشی نے اس کی تعمیر کے لئے مہم چلائی۔1951 میں حکومت گجرات اور حکومت یوپی کے فنڈ سے مندر تعمیر ہوا،رقم عوام سے ٹیکس کی صورت میں وصولا گیا۔نہرو کی مخالفت کو نظر انداز کرکے صدر جمہوریہ راجندر پرشاد نے پنڈتوں اور پجاریوں کے درمیان مندر کی بحالی میں بہ نفس نفیس حصہ لیا اور جیوتی لنگم کو استھاپت کیا ۔ڈاکٹر رادھا کرشنن جب بھی دلی آتے تو شری شنکر اچاریہ کی خدمت میں ضرور حاضر ہوتے۔ جب ڈاکٹر ذاکر حسین نائب صدر جمہوریہ بنے تو وہ بھی سری نگر کے جگت گرو شنکر اچاریہ کی خدمت میں حاضر ہوئے،پھل پھول پیش کر کے پیر بھی چھوئے!
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این ٹی راما راﺅ 1984 میں امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کی ایک تقریب منعقد کی جسمیں ہر مذہب کے لوگ شامل تھے انہوں نے خیر سگالی کے طور پر سرکاری خرچ سے تمغے تقسیم کئے جن پر ہندو دیوتاﺅوں کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔اتر پردیش ڈاکخانوں میں گنگا جل مہر بند فروخت کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بھی بہت کچھ آپ گرد وپیش پر نظر رکھ کر دیکھ سکتے ہیں جیسے آپکو سبھی سرکاری دفاتر میں فوج میں پولس میں مندر بنے ہوئے مل جائیں گے وہاں باضابطہ درگا،گنیش اور کالی کی پوجا بھی کی جاتی ہے۔ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں بھجن گانے کا رواج بھی زور پکڑ تا جارہا ہے۔لیکن حکومت ان سب سے صرف نظر کئے دیگر ہندوستانی مذہبی لسانی اقلیتوں کو یہ باور کرانے میں اپنا پورا حکومتی زور صرف کرنے میں جٹی ہوئی ہے کہ یہ ایک سیکولر جمہوری فلاہی ریاست ہے ۔یہ ہے اس سیکولر ہندوستان کی اصلی تصویر ،لیبل سیکولر ازم اور جمہوریت کا اور مال ہندوتوا کے ۔ یہ باتیں مسلمانوں کے لئے تو لمحہ فکر ہیں لیکن ان کے لئے قابل غور ہے جو ہندوستان کی کے لئے کوشاں ہیں۔اس لئے اس طرف متوجہ ہوں اور لوگوںتک زیادہ سے زیادہ اس بات کو پہونچائیں۔
فضل شاد ۔ممبئی۔ موبائل،9322575076
دِیانت
دِیانت
ڈاکٹر حمید نسیم رفیع آبادی
امام ابو حنیفہؒ ایک بہت بڑے تاجر بھی تھے۔ اکثر شہروں میں ان کی ایجنسیاں موجود تھیں۔ بڑے بڑے سوداگروں سے معاملہ رہتا تھا اور لاکھوں کا لین دین ہوتا تھا۔ اس قدر وسیع کاروبار کے ساتھ اتنی احتیاط برتتے تھے کہ ان کے خزانے میں ایک پائی ناجائز طور پر داخل نہ ہوسکتی تھی۔ اس احتیاط کے باعث اگر کبھی نقصان پہنچ جاتا تو ملول نہیں ہوتے تھے۔ ایک دفعہ حفص بن عبدالرحمن کے پاس کپڑے کے تھان فروخت کیلئے بھیجے اور انہیں کہلا بھیجا کہ فلاں فلاں تھان میں عیب ہے۔ بیچتے وقت خریدار کو دکھلا اور جتلا کر دینا۔ حفص کو تھان فروخت کرتے وقت ےہ ہدایت یاد نہ رہی اور عیب بتائے بغیر مال فروخت کردیا۔ امام صاحب کو اس امر کی اطلاع ملی ، تو انہیں بہت افسوس ہوا۔ کفّارہ کی اور توکوئی صورت نظر نہ آئی، کیونکہ تھان ایسا شخص لے گیا تھا جس کا اتا پتا معلوم نہ تھا، اس لئے آپ نے ان تھانوںکی قیمت جو تیس ہزار درہم تھی ، خیرات کردی۔ ایک اور موقع پر امام صاحب کے پاس ایک عورت ایک تھان بیچنے کےلئے لائی ۔ امام صاحب نے دام پوچھے تو اس نے سو روپے بتائے۔ آپ نے فرمایا کم ہیں، تو اس نے کہا دو سو دیجئے ۔ آپ نے فرمایا تھان پانچ سو سے کم قیمت کا نہیں۔ عورت نے حیران ہوکر پوچھا: ”آپ مذاق تو نہیں کرتے“؟ امام صاحبنے کہا: ”نہیں“ اور اُسے پانچ سو روپے دےکر تھان اپنے پاس رکھ لیا۔
امام ابو حنیفہؒ ایک بہت بڑے تاجر بھی تھے۔ اکثر شہروں میں ان کی ایجنسیاں موجود تھیں۔ بڑے بڑے سوداگروں سے معاملہ رہتا تھا اور لاکھوں کا لین دین ہوتا تھا۔ اس قدر وسیع کاروبار کے ساتھ اتنی احتیاط برتتے تھے کہ ان کے خزانے میں ایک پائی ناجائز طور پر داخل نہ ہوسکتی تھی۔ اس احتیاط کے باعث اگر کبھی نقصان پہنچ جاتا تو ملول نہیں ہوتے تھے۔ ایک دفعہ حفص بن عبدالرحمن کے پاس کپڑے کے تھان فروخت کیلئے بھیجے اور انہیں کہلا بھیجا کہ فلاں فلاں تھان میں عیب ہے۔ بیچتے وقت خریدار کو دکھلا اور جتلا کر دینا۔ حفص کو تھان فروخت کرتے وقت ےہ ہدایت یاد نہ رہی اور عیب بتائے بغیر مال فروخت کردیا۔ امام صاحب کو اس امر کی اطلاع ملی ، تو انہیں بہت افسوس ہوا۔ کفّارہ کی اور توکوئی صورت نظر نہ آئی، کیونکہ تھان ایسا شخص لے گیا تھا جس کا اتا پتا معلوم نہ تھا، اس لئے آپ نے ان تھانوںکی قیمت جو تیس ہزار درہم تھی ، خیرات کردی۔ ایک اور موقع پر امام صاحب کے پاس ایک عورت ایک تھان بیچنے کےلئے لائی ۔ امام صاحب نے دام پوچھے تو اس نے سو روپے بتائے۔ آپ نے فرمایا کم ہیں، تو اس نے کہا دو سو دیجئے ۔ آپ نے فرمایا تھان پانچ سو سے کم قیمت کا نہیں۔ عورت نے حیران ہوکر پوچھا: ”آپ مذاق تو نہیں کرتے“؟ امام صاحبنے کہا: ”نہیں“ اور اُسے پانچ سو روپے دےکر تھان اپنے پاس رکھ لیا۔
اسی طرح مشہور عالم ابن سےرین لاکھوں کی تجارت کیا کرتے تھے ، مگر انہوں
نے ہمیشہ خریداروں کے مفاد کو مدّنظر رکھا اور بارہا خسارہ برداشت کےا۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالےٰ فرماتا ہے کہ جب تک کسی کاروبار کے
دو ساتھی باہم خیانت نہ کریں میں اُن کے ساتھ رہتا ہوں، لیکن جب ایک شریک
دوسرے شریک سے خیانت کرتا ہے تو میں ان دونوں کے درمیان سے نکل آتا ہوں اور
شیطان آجاتا ہے۔ (ابو داود ۔ ابو ہریرہ ص)
اس حدیث کا مطلب ےہ ہے کہ کاروبار میں شریک لوگ جب تک آپس میں چالبازی نہیں کرتے تب تک اللہ اُن کی مدد کرتا ہے، اُن پر رحمت کرتا ہے اور ان کے کاروبار میں اور باہمی تعلقات میں برکت عطا کرتا ہے لیکن جب اُن میں سے کسی کی نیّت بد ہوجاتی ہے اور وہ خیانت کرنے لگتا ہے تب اللہ اپنی مدد اور رحمت کا ہاتھ کھینچ لیتا ہے اور پھر شیطان آجاتا ہے جو اُن کو اور ان کے کاروبار کو تباہی کی راہ پر ڈال دیتا ہے۔
میگل ڈی کرونٹس نے بالکل سچ فرمایا کہ
” دیانت سب سے بہترین پالیسی ہے “۔
اور شیکسپےئر نے اس سے بڑھ کر کہا ہے: ”کوئی میراث اتنی عظیم نہیں جتنی کہ دیانت“
امانت دار اور دیانت دار کبھی شہرت کا بھوکا نہیں ہوتا۔ وہ اپنا کام ایمانداری کے ساتھ انجام دیتا ہے اور اس کو اس بات کی مطلق پریشانی نہیں ہوتی کہ لوگ اس کو جانیں ، اس کا چرچا کریں۔ وہ گیتا کے الفاظ میں ”منشکام کرما“ بغیر لالچ کے اپنا کام انجام دیتا ہے۔ اور پانی میں کنول کی طرح تمام داغ دھبوں اور ریاکاری کی آلائشوں سے دور رہتا ہے۔ اسی لئے شاید سُسینا کنٹلیور Susanna Cantlivre نے کہا ہے:
"He is only honest who is not discovered"
ےہ بالکل سچ ہے کہ ایماندار آدمی ” زمیں پر خدا کی مقدس ترین تخلیق “ ہے
(الےکزنڈر پوپ)
اور بقول مارشل (Martial) دیانت دار آدمی ہمیشہ ایک بچّے کی طرح معصوم اور صاف ستھرے کردار کا حامل ہوتا ہے۔
انسان اپنے طرزِعمل اور کردار کے ذریعے سے اپنی اصل پہچان حاصل کر لیتا ہے۔لوگوں کے ساتھ اس کے تعلقات اُس کے بارے میں ایک تصور اور عقیدہ پیدا کرتے ہیں ۔ وہ اسی طرح اپنے کردار سے پہچانا جاتا ہے جیسے کہ درخت اپنے پھل سے۔ اگر اُس نے اپنے اندر فضائل اخلاق پروان چڑھائے ہوں تو وہ باعزت شہری کہلاتا ہے۔ اب اگر خدانخواستہ وہ رذائل (vices) کا حامل ہو کر ننگِ انسانیت بن جائے ، تو وہ بدنام ہوجاتا ہے ۔ اس کے ساتھ لوگ لین دین پیدا کرنے سے دور رہتے ہیںاور وہ اپنی اخلاق باختگی کے لئے مشہور ہوجاتا ہے۔ ان تمام اخلاقی برائیوں میں خیانت ایک ایسی برائی ہے جس کے بعد آدمی کے پاس کچھ نہیں بچتا ہے، جس سے وہعزت و احترام کی توقع رکھ سکے ۔ اسی لئے کہا جاتا ہے-:
"He that loseth his honesty, lath nothing
to lose." (John Lyly)
رسول اکرم ﷺنے فرمایا کہ منافق کی تین خصلتیں ہیں۔ ان میں سے ایک خصلت ےہ ہے کہ
”اذااُو±تمِنَ خَانَ“
یعنی جب اُس کے پاس کوئی چیز امانت کے طور پر رکھی
جاتی ہے تو وہ خیانت کرتا“
غرض امانت اور دیانت کے معاملے میں دوست و دشمن کی تمیز کے بغیر جس کا رویہ ہو اس کی تعریف کی گئی ہے۔ گیتا میں ہے:
” مان اور ایمان ۔ دشمن دوست جس ایک سے۔ آدمی جو ہر طرح کا کرم پھل بھی تیاگ دے“
قرآن پاک میں فرمایا گیا کہ ” امانت “ کا بوجھ زمین اور آسمانوں پر پیش کیا گیا ۔ مگر اس کو صرف انسان اُٹھا سکا۔
سب پر جس بوجھ نے گران کی
اس کو ےہ ناتوان اُٹھا لایا
اس حدیث کا مطلب ےہ ہے کہ کاروبار میں شریک لوگ جب تک آپس میں چالبازی نہیں کرتے تب تک اللہ اُن کی مدد کرتا ہے، اُن پر رحمت کرتا ہے اور ان کے کاروبار میں اور باہمی تعلقات میں برکت عطا کرتا ہے لیکن جب اُن میں سے کسی کی نیّت بد ہوجاتی ہے اور وہ خیانت کرنے لگتا ہے تب اللہ اپنی مدد اور رحمت کا ہاتھ کھینچ لیتا ہے اور پھر شیطان آجاتا ہے جو اُن کو اور ان کے کاروبار کو تباہی کی راہ پر ڈال دیتا ہے۔
میگل ڈی کرونٹس نے بالکل سچ فرمایا کہ
” دیانت سب سے بہترین پالیسی ہے “۔
اور شیکسپےئر نے اس سے بڑھ کر کہا ہے: ”کوئی میراث اتنی عظیم نہیں جتنی کہ دیانت“
امانت دار اور دیانت دار کبھی شہرت کا بھوکا نہیں ہوتا۔ وہ اپنا کام ایمانداری کے ساتھ انجام دیتا ہے اور اس کو اس بات کی مطلق پریشانی نہیں ہوتی کہ لوگ اس کو جانیں ، اس کا چرچا کریں۔ وہ گیتا کے الفاظ میں ”منشکام کرما“ بغیر لالچ کے اپنا کام انجام دیتا ہے۔ اور پانی میں کنول کی طرح تمام داغ دھبوں اور ریاکاری کی آلائشوں سے دور رہتا ہے۔ اسی لئے شاید سُسینا کنٹلیور Susanna Cantlivre نے کہا ہے:
"He is only honest who is not discovered"
ےہ بالکل سچ ہے کہ ایماندار آدمی ” زمیں پر خدا کی مقدس ترین تخلیق “ ہے
(الےکزنڈر پوپ)
اور بقول مارشل (Martial) دیانت دار آدمی ہمیشہ ایک بچّے کی طرح معصوم اور صاف ستھرے کردار کا حامل ہوتا ہے۔
انسان اپنے طرزِعمل اور کردار کے ذریعے سے اپنی اصل پہچان حاصل کر لیتا ہے۔لوگوں کے ساتھ اس کے تعلقات اُس کے بارے میں ایک تصور اور عقیدہ پیدا کرتے ہیں ۔ وہ اسی طرح اپنے کردار سے پہچانا جاتا ہے جیسے کہ درخت اپنے پھل سے۔ اگر اُس نے اپنے اندر فضائل اخلاق پروان چڑھائے ہوں تو وہ باعزت شہری کہلاتا ہے۔ اب اگر خدانخواستہ وہ رذائل (vices) کا حامل ہو کر ننگِ انسانیت بن جائے ، تو وہ بدنام ہوجاتا ہے ۔ اس کے ساتھ لوگ لین دین پیدا کرنے سے دور رہتے ہیںاور وہ اپنی اخلاق باختگی کے لئے مشہور ہوجاتا ہے۔ ان تمام اخلاقی برائیوں میں خیانت ایک ایسی برائی ہے جس کے بعد آدمی کے پاس کچھ نہیں بچتا ہے، جس سے وہعزت و احترام کی توقع رکھ سکے ۔ اسی لئے کہا جاتا ہے-:
"He that loseth his honesty, lath nothing
to lose." (John Lyly)
رسول اکرم ﷺنے فرمایا کہ منافق کی تین خصلتیں ہیں۔ ان میں سے ایک خصلت ےہ ہے کہ
”اذااُو±تمِنَ خَانَ“
یعنی جب اُس کے پاس کوئی چیز امانت کے طور پر رکھی
جاتی ہے تو وہ خیانت کرتا“
غرض امانت اور دیانت کے معاملے میں دوست و دشمن کی تمیز کے بغیر جس کا رویہ ہو اس کی تعریف کی گئی ہے۔ گیتا میں ہے:
” مان اور ایمان ۔ دشمن دوست جس ایک سے۔ آدمی جو ہر طرح کا کرم پھل بھی تیاگ دے“
قرآن پاک میں فرمایا گیا کہ ” امانت “ کا بوجھ زمین اور آسمانوں پر پیش کیا گیا ۔ مگر اس کو صرف انسان اُٹھا سکا۔
سب پر جس بوجھ نے گران کی
اس کو ےہ ناتوان اُٹھا لایا
وقت کا استعمال
وقت کا استعمال
ڈاکٹر حمید نسیم رفیع آبادی
اسٹیفن
ہاکنگ کو ڈاکٹروں نے موٹر نیرون بیماری کا حامل بتاکر اس کی زندگی کا
تخمینہ لگایا اور اعلان کیا کہ وہ مزید دوسال زندہ رہیں گے، مگر اسٹیفن
ہاکنگ نے اُن دو سالوں کو کسی اور مشغلے میں ضائع کرنے کے بجائے اپنی شہرہ
آفاق کتاب
لکھی ۔
جب ایک آدمی البیرونی کے گھر اس وقت آیا جب البیرونی موت کی آغوش میں جانے کےلئے بستر مرگ پر موت کی آمد کا انتظار کر رہے تھے تو البیرونی نے اس ملاقاتی شخص سے پوچھا کہ : وہ ایک وراثت کے مسئلے کو جانتے ہیں ، اس لئے اس کی وضاحت البیرونی کے سامنے کریں۔ ملاقاتی نے کہا کہ : اگرچہ وہ اس مذکورہ مسئلے کو خوب جانتے ہیں مگر اس وقت اس مسئلے کو البیرونی کو بتانے سے اُس نے ےہ کہہ کر معذرت چاہی کہ : موت قریب کھڑی ہے ، اب اس مسئلے کو معلوم کرکے کیا فائدہ؟ اس پر البیرونی نے کہا : کیا جان کر مرنے سے نہ جان کر مرنا بہتر نہیں ہے ۔ چنانچہ اس شخص نے بادِل ناخواستہ وہ مسئلہ البیرونی کو سمجھایا ۔ اور اُس کے بعد البیرونی سے رخصت لے کر باہر نکل رہا تھا کہ : اندر سے شور اُٹھا کہ: البیرونی کا انتقال ہوگیا۔
جب ایک آدمی البیرونی کے گھر اس وقت آیا جب البیرونی موت کی آغوش میں جانے کےلئے بستر مرگ پر موت کی آمد کا انتظار کر رہے تھے تو البیرونی نے اس ملاقاتی شخص سے پوچھا کہ : وہ ایک وراثت کے مسئلے کو جانتے ہیں ، اس لئے اس کی وضاحت البیرونی کے سامنے کریں۔ ملاقاتی نے کہا کہ : اگرچہ وہ اس مذکورہ مسئلے کو خوب جانتے ہیں مگر اس وقت اس مسئلے کو البیرونی کو بتانے سے اُس نے ےہ کہہ کر معذرت چاہی کہ : موت قریب کھڑی ہے ، اب اس مسئلے کو معلوم کرکے کیا فائدہ؟ اس پر البیرونی نے کہا : کیا جان کر مرنے سے نہ جان کر مرنا بہتر نہیں ہے ۔ چنانچہ اس شخص نے بادِل ناخواستہ وہ مسئلہ البیرونی کو سمجھایا ۔ اور اُس کے بعد البیرونی سے رخصت لے کر باہر نکل رہا تھا کہ : اندر سے شور اُٹھا کہ: البیرونی کا انتقال ہوگیا۔
ایک مشہور جرمن فسلفی ایموینل کانٹ روزانہ دن کے ساڑھے چار بجے جب شام کی
سیر کرنے نکلتے لوگ اپنی گھڑیوں کا ٹائم ملاتے تھے اور اُس نے شادی بھی اسی
لئے نہیں کی وہ ہر وقت اور ہمہ وقت مطالعے میں مصروف رہتے تھے۔
ایسے سینکڑوں واقعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دُنیا میں جس کسی انسان
نے جو کچھ کیا ہے ، وہ صرف اور صرف وقت کے صحیح استعمال اور محنت و مشقت سے
کیا ہے۔کہتے ہیں حضرت عبدالحی فرنگی محلی کے زمانہ طالب علمی میں اُن کے
مطالعے کے کمرے میں کئی دروازوں پر الگ الگ جوتے اور چپل ہمیشہ موجود رہتے
تھے تاکہ اس طرح سے جوتا ڈھونڈنے کے عمل میں اُن کا وقت ضائع نہ ہو۔ ابن
سینا نے نوح بن منصور کی لائبریری میں داخلہ حاصل کرکے دن رات ایک کرکے
پوری لائبریری کی کتابوں کا مطالعہ کرکے اپنی علمی اور فلسفیانہ زندگی کا
مواد حاصل کیا۔
غرض اگر انسان کو وقت کے صحیح استعمال کا ہنر آجائے تو پھر اُس کے لئے
دنیا میں کوئی بھی عظیم کام انجام دینا ناممکن نہیں رہ جاتا۔ خدا نے وقت کے
معاملے میں بڑی مساوات قائم کی ہے ۔ ہر ایک انسان جو کہ اس دنیا میںایک دن
قیام کرتا ہے اُسے گزارنے کےلئے ۴۲ گھنٹے دئے ہیں۔ ےہ پھر انسان کا کام ہے
کہ وہ ان ۴۲ گھنٹوں میں کیا کام کرتا ہے۔
جن
لوگوں کو زندگی سے محبت ہے اور اللہ تعالیٰ کی اس نعمت سے بھرپور فائدہ
اُٹھانا چاہتے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ وقت کو برباد نہ کریں۔ کیونکہ اس وقت
کا نام زندگی ہے اور ایک ساعت کی بربادی سے جو نقصان ہوتا ہے بقائے دوام
بھی اس کی تلافی نہیں کرسکتی اور ےہ کمی کبھی پوری نہیں ہوتی۔
حقیقت یہ ہے کہ وقت کو ضائع کرنا خودکشی ہے ۔ خودکشی کا لفظ جو عام معنوں میں استعمال ہوتا ہے وہ تو پوری زندگی کی ہوتی ہے لیکن وقت کا ضائع کرنا اُن مخصوص لمحات میں خودکشی ہے جنہیں ضائع کیا گیا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ وقت کو ضائع کرنا خودکشی ہے ۔ خودکشی کا لفظ جو عام معنوں میں استعمال ہوتا ہے وہ تو پوری زندگی کی ہوتی ہے لیکن وقت کا ضائع کرنا اُن مخصوص لمحات میں خودکشی ہے جنہیں ضائع کیا گیا ہے۔
اس حقیقت کو اس طرح سمجھا جاسکتا ہے کہ ایک فرد کو ہم ےہ فرض کرتے ہیں کہ
اس کی عمر تیس سال ہے اور اسے کہا جائے کہ تمہاری زندگی سے پانچ سال کم
کردیئے جاتے ہیں تو اس کی ذہنی کیفیت کا ایک اندازہ آپ لگا سکتے ہیں۔ مگر
آپ اس تیس سالہ زندگی کو دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ وہ ۴۲ گھنٹوں میں سے چار
گھنٹے یا تو ضائع کرتا ہے یا ان کا مناسب استعمال نہیں کرتا ےہ روز کے چار
گھنٹے ۵۶۳ دن میں ۶۴۱ گھنٹے ہوتے ہیں اور ۰۳ سال میں ۰۰۸۳ گھنٹے اگر آپ اسے
سالوں میں دیکھیں تو پانچ سال بن جاتے ہیں۔ باالفاظ دیگر وہ اپنی کل زندگی
کے فطری اختتام سے ۵ سال قبل خودکشی کرچکا ہے اور وہ صرف وقت ضائع کرکے
اور اس کا اسے دنیاوی اور اخروی نقطہ ¿ نظر سے کوئی احساس نہیں۔
وقت کو ضائع کرنے والے لوگ اور فارغ بیٹھنے والے اور لہوولعب میں مبتلا
ہونے والے افراد رفتہ رفتہ متزلزل، بے عملی ، پشیمانی، احساس کمتری اور حسد
کا شکار ہوجاتے ہیں اور آہستہ آہستہ شاہراہ حیات کو چھوڑکر اِدھراُدھر کے
کونوں کو تلاش کرکے زندگی کے بقیہ لمحات گزارتے ہیں۔ وہ لوگ اس دنیا میں
مقابلہ نہیں کرسکتے۔ ےہ دنیا ، دینی اور دنیاوی دونوں نقطہ ¿ نظر سے ایک
مقابلہ کا میدان ہے ۔ اس میں ہر وقت روانی اور باعمل ہونا ضروری ہے۔ جو لوگ
وقت ضائع کرتے ہیں وہ ایک جگہ ٹھہر جاتے ہیں ، جب لوگ آگے بڑھتے ہیں تو
عام آنکھیں انہیں پیچھے ہی دیکھتی ہیں، جب وہ اپنے آپ کو پیچھے محسوس کرتے
ہیں تو شکست خوردگی اور منفی اندازِ فکر کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ہمارے ہاں تضیع اوقات کی دو بڑی وجوہات ہیں ۔ ان میں سے ایک کا تعلق انسان کی ذات سے ہے۔
بعض شخصیات کا مطالعہ کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے ان کی تضیع اوقات کی
اصل وجہ ان کا نقطہ نظر ہے کہ دنیا میں ہر کام کا تجربہ خود ہی کرنا چاہیئے
کسی سے کچھ سیکھنا اور کسی کے تجربات سے مدد لینا ذلت ہے۔
کچھ
افراد کو بہت ہی زیادہ مقبولیت کا شوق ہوتا ہے۔ وہ گھر میں بھی اور دفاتر
میں ، اسکول و کالج میں بھی ، محلے میں بھی ہر جگہ اپنی بڑائی اور مقبولیت
چاہتے ہیں اور ہر وقت ہر قسم کا وعدہ کر لےتے ہیں۔ نتیجتاً نہ وہ کوئی کام
اپنا کرسکتے ہیں اور نہ دوسروں کا کوئی کام بنا سکتے ہیں۔
کچھ
لوگ اکملیت کے فریب کا شکار ہوجاتے ہیں اور ہر کام کو اس انداز سے کرنا
چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے اس میں اس جیسا کسی نے نہ کیا ہو ۔ ےہ معاملہ نہ
صرف ان کے کاموں تک رہتا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر وہ اپنی ذات میں بھی تکمیل
کے خواہشمند ہوتے ہیں جو کہ یقینا ایک مشکل اور ناممکن صورت ہے اور ان کا
اس بات کا میلان ان کا اکثر وقت ضائع کرتا ہے۔
کچھ لوگ اس قسم کے بھی ہوتے ہیں کہ وہ اپنے گھر میں بھی ، اپنے دفتر میں اور مختلف معاشرتی معاملات میں ہر کام اپنی مرضی کا چاہتے ہیں اور اپنی ”مرضی“ کے باعث وہ اپنے آپ کو بہت سے ان کاموں میں مصروف کرلےتے ہیں ۔ جو ان کے بغیر بھی بحسن و خوبی سر انجام پاسکتے ہیں، بالآخر ان کا اس قسم کا مشغول ہونا ان کے وقت کو ضائع کرتا ہے۔
کچھ لوگ بغیر مقصد کے ، بغیر سمجھ کے اور بغیر صلاحیت کے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور غیر ضروری کاموں کو بھی اپنے اوپر لے لےتے ہیںنتیجہ ےہ ہوتا ہے کہ ضروری کاموں کو ترک کرنا پڑتا ہے اور وقت کا جو بہتر استعمال ہوسکتا تھا وہ نہیں کر پاتے۔ سستی کے علاوہ دو اور الفاظ کا عمومی استعمال بھی وقت کے زیاں پر منتج ہوجاتا ہے ۔ وہ ہے ”پھر کبھی“ اور ”کل“ انسان کی زبان میں کوئی لفظ ایسا نہیں ہے جو ”کل“ کے لفظ کی طرح اتنے گناہوں ، اتنی حماقتوں ، اتنی وعدہ خلافیوں ، اتنی خشک امیدوں ، اتنی غفلتوں ، اتنی بے پرواہیوں اور اتنی برباد ہونے والی زندگیوں کے لئے جوابدہ ہو ۔ کیوں کہ اس کی آنے والی ”کل“ یعنی فردا نہیں آتی۔ وقت ایک مرتبہ مرگیا تو اس کو پڑا رہنے دو ، اب اس کے ساتھ اور کچھ نہیں کرنا ہے ۔ سوائے اس کے کہ اس کی قبر پر آنسو بہاؤ اور آج کی طرف لوٹ آؤ۔ داناؤں کے رجسٹر میں ”کل“ کا لفظ کہیں نہیں ملتا۔ البتہ بے وقوفوں کی جنتریوں میں ےہ بکثرت مل سکتا ہے۔ کامیابی کی شاہراہ پر بے شمار اپاہج سسکتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اپنی تمام عمر ”کل“ کا تعاقب کرتے ہوئے کھودی اور اپنی قبر اپنے ہاتھوں سے کھودلی۔
تضیع اوقات کا ایک اور سبب اپنے کاموں کو ادھورا چھوڑنا ہے ۔ کیونکہ ایک تو لو ہر کام کو مثالی انداز میں کرنا چاہتے ہیں جبکہ یہ ناممکن ہے ۔ آدمی کو دیکھنا چاہیئے کہ کن حالات میں اور کتنے وقت میں اس کام کو کرنا چاہیئے ۔اس لحاظ سے ایک پروگرام بنائیے ایک وقت میں ایک ہی کام مکمل طور پر کرنا کسی نامکمل کاموں کا خون کردینے سے بہتر ہے۔
ہر ملنے والا فرد دوست نہیں ہوتا اور نہ ہر فرد سے خوش گپیاں کی جاسکتی ہیں ۔ اس سلسلے میں بعض افراد کی ناسمجھی تضیع اوقات کا باعث ہوتی ہے ۔ بے مقصد لٹریچر اور ناولوں کو پڑھنے کا شوق بھی تضیع اوقات میں شامل ہے۔
ٹی وی دیکھنے کا غیر اعتدال پسندانہ شوق ، کرکٹ میچوں سے بے حد شغف آفسوں اور فیکٹریوں سے ملازمین اور کارکنوں کی رہائش گاہوں کا زیادہ فاصلہ اوقات کے ضائع ہونے کا ذمہ دار ہے۔
ایک اور بات جس کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں ۔ ہمارے معاشرے کی غیر ضروری رسوم اور تقریبات ہیں ،جن میں خاندانی تقاضوں کے مطابق شرکت ضروری ہے اس کے علاوہ دعوتوں میں شرکت جہاں ۲۱ بجے دن کا وقت دے کر ۶ بجے شام کے قریب دعوت شروع کی جاتی ہے جو کہ مدعوئین کے مشترکہ طور پر ہزاروں گھنٹوں کو ضائع کردیتی ہے۔ ےہ صحیح ہے کہ اس طرح لوگوں کو ملنے جلنے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن یہاں تو ہر فرد اپنے سوٹ اور ٹائی کو ہی ٹھےک کر رہا ہوتا ہے اور خواتین کو کیمرے اور ویڈیو ہی سے فرصت نہیں ملتی ۔ بہرحال وقت تو ضائع ہوتا ہے ۔ اگر ٹائم اور دعوت میں صرف آدھ گھنٹے کا فاصلہ ہو تو بھلائی ہوگی۔
کچھ لوگ اس قسم کے بھی ہوتے ہیں کہ وہ اپنے گھر میں بھی ، اپنے دفتر میں اور مختلف معاشرتی معاملات میں ہر کام اپنی مرضی کا چاہتے ہیں اور اپنی ”مرضی“ کے باعث وہ اپنے آپ کو بہت سے ان کاموں میں مصروف کرلےتے ہیں ۔ جو ان کے بغیر بھی بحسن و خوبی سر انجام پاسکتے ہیں، بالآخر ان کا اس قسم کا مشغول ہونا ان کے وقت کو ضائع کرتا ہے۔
کچھ لوگ بغیر مقصد کے ، بغیر سمجھ کے اور بغیر صلاحیت کے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور غیر ضروری کاموں کو بھی اپنے اوپر لے لےتے ہیںنتیجہ ےہ ہوتا ہے کہ ضروری کاموں کو ترک کرنا پڑتا ہے اور وقت کا جو بہتر استعمال ہوسکتا تھا وہ نہیں کر پاتے۔ سستی کے علاوہ دو اور الفاظ کا عمومی استعمال بھی وقت کے زیاں پر منتج ہوجاتا ہے ۔ وہ ہے ”پھر کبھی“ اور ”کل“ انسان کی زبان میں کوئی لفظ ایسا نہیں ہے جو ”کل“ کے لفظ کی طرح اتنے گناہوں ، اتنی حماقتوں ، اتنی وعدہ خلافیوں ، اتنی خشک امیدوں ، اتنی غفلتوں ، اتنی بے پرواہیوں اور اتنی برباد ہونے والی زندگیوں کے لئے جوابدہ ہو ۔ کیوں کہ اس کی آنے والی ”کل“ یعنی فردا نہیں آتی۔ وقت ایک مرتبہ مرگیا تو اس کو پڑا رہنے دو ، اب اس کے ساتھ اور کچھ نہیں کرنا ہے ۔ سوائے اس کے کہ اس کی قبر پر آنسو بہاؤ اور آج کی طرف لوٹ آؤ۔ داناؤں کے رجسٹر میں ”کل“ کا لفظ کہیں نہیں ملتا۔ البتہ بے وقوفوں کی جنتریوں میں ےہ بکثرت مل سکتا ہے۔ کامیابی کی شاہراہ پر بے شمار اپاہج سسکتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے اپنی تمام عمر ”کل“ کا تعاقب کرتے ہوئے کھودی اور اپنی قبر اپنے ہاتھوں سے کھودلی۔
تضیع اوقات کا ایک اور سبب اپنے کاموں کو ادھورا چھوڑنا ہے ۔ کیونکہ ایک تو لو ہر کام کو مثالی انداز میں کرنا چاہتے ہیں جبکہ یہ ناممکن ہے ۔ آدمی کو دیکھنا چاہیئے کہ کن حالات میں اور کتنے وقت میں اس کام کو کرنا چاہیئے ۔اس لحاظ سے ایک پروگرام بنائیے ایک وقت میں ایک ہی کام مکمل طور پر کرنا کسی نامکمل کاموں کا خون کردینے سے بہتر ہے۔
ہر ملنے والا فرد دوست نہیں ہوتا اور نہ ہر فرد سے خوش گپیاں کی جاسکتی ہیں ۔ اس سلسلے میں بعض افراد کی ناسمجھی تضیع اوقات کا باعث ہوتی ہے ۔ بے مقصد لٹریچر اور ناولوں کو پڑھنے کا شوق بھی تضیع اوقات میں شامل ہے۔
ٹی وی دیکھنے کا غیر اعتدال پسندانہ شوق ، کرکٹ میچوں سے بے حد شغف آفسوں اور فیکٹریوں سے ملازمین اور کارکنوں کی رہائش گاہوں کا زیادہ فاصلہ اوقات کے ضائع ہونے کا ذمہ دار ہے۔
ایک اور بات جس کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں ۔ ہمارے معاشرے کی غیر ضروری رسوم اور تقریبات ہیں ،جن میں خاندانی تقاضوں کے مطابق شرکت ضروری ہے اس کے علاوہ دعوتوں میں شرکت جہاں ۲۱ بجے دن کا وقت دے کر ۶ بجے شام کے قریب دعوت شروع کی جاتی ہے جو کہ مدعوئین کے مشترکہ طور پر ہزاروں گھنٹوں کو ضائع کردیتی ہے۔ ےہ صحیح ہے کہ اس طرح لوگوں کو ملنے جلنے کا موقع ملتا ہے۔ لیکن یہاں تو ہر فرد اپنے سوٹ اور ٹائی کو ہی ٹھےک کر رہا ہوتا ہے اور خواتین کو کیمرے اور ویڈیو ہی سے فرصت نہیں ملتی ۔ بہرحال وقت تو ضائع ہوتا ہے ۔ اگر ٹائم اور دعوت میں صرف آدھ گھنٹے کا فاصلہ ہو تو بھلائی ہوگی۔
Wednesday, 22 February 2012
بھارتی معیشت پر کارپوریٹ اداروں کا غلبہ
بھارتی
معیشت پر کارپوریٹ اداروں کا غلبہزراعت کیلئے صنعتی انفراسٹر کچر ضرررساں
ایس اے ساگر
ایس اے ساگر
بجٹ کے ذریعے ملک کو سمجھنا اور ملک کو سمجھ
کر بجٹ بنانا، دونوں دومختلف نوعیتیں ہیں۔ نئی معاشیات اس کی اجازت نہیں دیتی کہ
سارے ملک کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ ماہرین اس مفروضے پر عمل پیرا ہیںکہ کہ آزادی
کے بعد کم از کم ضروریات کو بنیادی ڈھانچے کے دائرے میں لانے کا جتناکام ہونا تھا،
وہ یا تو ہو چکا ہی نہیں یا پھر بنیادی ڈھانچہ کو نئے طریقے سے بیان کرنے کی ضرورت
ہے۔ اس لئے ماہر اقتصادیات کا مشورہ ہے کہ اب ریئل اسٹیٹ کے ذریعے شہر اور علاقوں
کی ترقی کو بنیادی ڈھانچے سے جوڑ دیا جائے۔ نجی کمپنیوں کی پروازوں سے جو
ائیرلائنس مارکیٹ پھل پھول رہی ہے اس میں تیزی لانے کیلئے انفراسٹرکچرکے دائرے میں
ائیرلائنس کو شامل کیا جائے۔
ان دو نوںشعبوں کی
ترقی کیلئے سب سے بڑا بحران زمین کا ہے۔ اگر یہ دونوں شعبے بنیادی ڈھانچہ کے دائرے
میں آ جائیں تو حکومت کیلئے بھی ان شعبوں کے لئے زمین کی مشکل دور کرنے کا راستہ
کھل جائے گا اور نجی کمپنیاں اس شعبہ میں تیزی سے پیر پھیلا سکیں گی۔ اسی طرز پر
منموہن سنگھ دور کے ماہر ین یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ٹیکس کے دائرے میں کھیتی سے
ہونے والی آمدنی کو بھی لانا ضروری ہے۔ یعنی کھیتی سے ہونے والی روایتی آمدنی پر
ہی نہیں بلکہ ہر سطح پر نقدی فصل سے لے کر کارپوریٹ فصل سے ہونے والی آمدنی پر
بھی ٹیکس لگنا چاہئے، اس سے ملک کی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ ایسی بہت سی تجاویز
ماہر اقتصادیات نے وزیر خزانہ کو دی ہیں۔
لیکن جو سوال اس
مذاکرے میں زیر بحث نہیں آیا‘ وہ پیداوار بڑھانے کے طریقوں کا ہے‘کھیتی کو صنعت
کی طرز پر انفراسٹرکچر مہیا کروانے کا ہے، دیہی زندگی سے روزگار کو شامل کرنے کی
سمت میں قدم بڑھانے کا ہے، معدنی املاک کے ذریعے شہر اور گاؤں کے مابین فاصلے ختم
کرنے کا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر ان تمام اسکیموں سے رسنے ہونے والا پیسہ جاتاکہاں
ہے اس پرغورکرنا کیا ضروری نہیں ہے؟ دراصل مفاد عامہ سے محروم معاشیات بازار،
صارفین، کارپوریٹ، نجکاری اور منافع میں ہی پورے ملک کی ترقی سمجھ رہی ہے۔ ایک جگہ
سے منافع کمانااور سیاسی فائدہ کیلئے دوسری جگہ اس منافع کا ایک حصہ لگا دینا اس
کی نمایاں خصوصیت ہے۔ سیاسی فائدہ کسے کتنا دیا جائے ‘یہ منافع کی سرمایہ کاری پر
منحصر ہے۔ منافع کیسے کمایایا جا سکتا ہے‘اسی علم کا نام معاشیات ہے۔
اس تعریف کے مطابق
ملک اور عوام کی کیا صورتحال ہے‘ یہ اب کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ لیکن یہیں سے سوال
پیدا ہوتاہے کہ آخر معاشیات کا کونسا سبق اس دور میں بھلا دیا گیا اور اب اسے
دوہرانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔ ممکن ہے کہ پہلی نظر میں محسوس ہو کہ سوال محض
سبق کا نہیں ہے بلکہ اقتصادیات کے جو اصول معاشرے میں معاشیات پریلغار کر رہے ہیں
‘ضرورت تو انہیں الٹنے کی ہے۔اقتصادی اصلاحات نے سماجی اور اقتصادی حالات میںکچھ
انقلابی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔ مثلا، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کاحکومت کے ہاتھوں سے
نکل کر کافی حد تک کارپوریٹ ہاتھوں میں پہنچ چکا ہے۔ مثال کے طور پرپینے کا پانی،
تعلیم، بنیادی علاج، سڑک ‘ بس کا سفر وغیرہ۔ دوسری طرف جن چیزوں کا شمار تعیشات
میں ہوتا تھا اب ان چیزوں کا شمار ضروریات میں ہونے لگا ہے۔ مثال کے طور پر شہر
میں رہنے والوںکے پاس دوپہیہ گاڑی یا کار، کپڑا دھونے کی مشین، فریج، ٹی وی،
موبائل فونوں سمیت متعدد اشیاء کو کم از کم ضرورت کی چیزیں تسلیم کر لیا گیا ہے۔
یعنی مارکیٹ کی معیشت
نے اس معاشیات کو ہی تبدیل کر دیا جس کے سہارے کم از کم ضروریات کا پیمانہ پورے
ملک کے لئے ایک مشترک ہوتا تھا۔ اب نچلے طبقے کی ضرورت اور درمیانی طبقے کی
ضروریات اور اعلی طبقہ کی بھی کم از کم ضروریات مساوی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ کسان
سے لے کر کارپوریٹ گھرانوں تک کی سبھی کی اپنی اپنی کم از کم ضروریات ہیں۔ اگر
کسان کو بیج، کھاد، آبپاشی سے لے کر بازار تک پیداوار پہنچانے کا راستہ صاف چاہئے
تو کارپوریٹ کو خام املاک، زمین اور صنعت کیلئے وہ بنیادی ڈھانچہ کی ضرورت ہے جس
کے اوپر وہ ترقی کامینار قائم کر سکے۔
مشکل یہ ہے کہ
کارپوریٹ کوجو کچھ ضروریات درپیش ہوتی ہیں انھیں پورا کرنے کے لئے حکومت اپنی
سیاسی سودے بازی کے ذریعے، لائسنس یا منصوبوں کے ذریعے الاٹ کردیتی ہے لیکن کسان
کو جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے‘ ذاتی کمپنیاں چاہئے وہ بھی حکومت سے لے لیتی ہیں، اس
کے بعد کسان کو اپنی انگلیوں پر نہ صرف قیمتوں بلکہ کھیتی کے طریقوں اور بیج کی
فراہمی پر بھی نچاتی ہیں۔
قیمتیں حکومت
نہیںبلکہ ذاتی کمپنیاں طے کرتی ہیں ۔معاملہ چاہے بیج کا ہو یا کھادکا‘ آبپاشی کا
ڈھانچہ تو دور کی بات ہے، اس کے برعکس کھیتی کی زمین کو ہی کالونیاں بنانے، بجلی
منصوبوں کو روبہ عمل لانے اور اسٹیل سیمنٹ فیکٹری سے لے کر سیج بنانے کے نام پر
ہڑپنے کا ایسا سلسلہ چلا دیا گیا ہے کہ آبپاشی کیلئے زمین کے نیچے جوقدرتی نظام
پانی کی شکل میں میسر تھا وہ بھی کسان سے دور ہو چکا ہے۔ زمین کے نیچے کا پانی
کارپوریٹوں کی اسکیموں نیچے اتنا دب گیا ہے کہ کسانوںکو آبپاشی کرنے کیلئے انہی
کمپنیوں کو منافع دے کراورڈیزل خرید کر موٹر چلانی پڑتی ہے۔ یعنی صنعتی منصوبوں
کیلئے قائم کیا جانے والا انفراسٹرکچرکھیتی کے ڈھانچہ کو ختم کر رہا ہے جبکہ
سرمایہ کاری کا مطلب مارکیٹ کی توسیع ہے۔ اس تفصیل کا مطلب ہندوستان کی معیشت کی
دیسی قیمت کو بین الاقوامی طور پر جانچتے ہوئے کثیر ملکی کمپنیوں کو خام مال سے لے
کر لیبر تک سب کچھ سستے میں فراہم کروانا ہے۔ یعنی جس معدنی املاک کی قیمت
ہندوستان میں کرڑوں کی ہے اسے باہر بھیجنے کے مقصد سے حکومت نجی کمپنیوں کیلئے
ہروہ تدبیر اختیار کرتی ہے جس سے کہ وہ زیادہ سے زیادہ منافع بین الاقوامی مارکیٹ
میں کما سکیں۔
عوامی آلات کو کیسے
چلایا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ لوگوں کیلئے ترقی منصوبے کیسے بنائی جاتی ہیں، یہ
سبق نئی معاشیات سے غائب ہوچکاہے۔ معاشیات کی نئی سوجھ بوجھ یہ تسلیم کرنے کو تیار
نہیں ہے کہ حکومت کا مفاد ات عام لوگوں سے بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔ سوال محض بیلاری
سے لے کر مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور اوڈیشا کی معدنی املاک کی لوٹ کھسوٹ کا نہیں
ہے جہاں سے تقریبا پچاس لاکھ کروڑ سے زیادہ کی آمدنی کا چونا لگ چکا ہے بلکہ
حکومتوں کی پالیسی کا مقصدنجی کمپنیوں کے حوالے سب کچھ کرکے محض ترقی کے ڈھول
پیٹنا رہ گیا ہے۔
حکومت بھلے جوہری
توانائی پر تکیہ لگائے ہوئے ہو لیکن دنیا کے تمام ملک یہ سمجھ چکے ہیں کہ ایک وقت
کے بعد سورج اور ہوا کے ذریعے پیدا ہونے والی توانائی محض ضروری ہی نہیں بلکہ
منافع بخش بھی ہو گی۔ یوں ہندوستان میں متبادل توانائی کے نام پر ایک الگ وزارت
کام کر رہی ہے لیکن اس کا کام متبادل توانائی والے علاقوں کو کمیشن لے کر محض فروخت
کردیناہے۔ سمندری علاقے کی وہ ساری زمین جہاں ہوئی چکیاں چل سکتی ہیں اور جہاںنئی
سورج کی توانائی میسر ہوتی ،وہ نجی کمپنیوں کو فروخت کی جا چکی ہے۔ وہ تمام ابھی
سے این ٹی پی سی کو بجلی فروخت کرتی ہیں۔ دس برس بعد جب اس کی ضرورت اور قیمت
دونوں آسمان باتیںکرنے لگیں گی تو حکومت نجی کمپنیوں کی من مانی قیمت کے سامنے
ویسے ہی دبی ہوئی ہے جیسے آج امبانی کے ہاتھ میں گیس اور کئی دیگر نجی کمپنیوں کو
پیٹرول‘ ڈیزل سونپ کر ملک کی ضرورت کی سودے بازی کر رہی ہے ۔
ایسی بہت سی حقیقتیں
ہیں جو ذہن میں یہ سوال پیدا کر سکتی ہیں کہ کیا حکومت کے پاس کوئی اپنی معاشیات
نہیں ہے جس کے ذریعہ لوگوں کی ضروریات کے مطابق ملک کو آگے بڑھایا جا سکے؟اقتصادی
ترقی کی جو شکل بن گئی ہے اسے الٹنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی اقتدار کے رہنما خطوط یا
اس کی اپنی معاشیات نے ہی اس تثلیث کو قائم کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کے اس کے پس پشت
معاشیات کے کئی قوانین کام کر رہے ہوںلیکن اس حقیقت سے انکار بھی نہیں کیا جا
سکتاکہ اس کی ضرورت حکمراں کے اقتدار میںقائم رہنے کے مقصد سے شروع ہوئی ۔
ظاہر ہے یہاں سوال
جمہوریت کی ان عقائد پرقائم ہوں گے جو پارلیمانی انتخابات کو ہی جمہوریت کا مترادف
قرار دیتے ہیں، اسی طرح جیسے ماہر اقتصادیات نے ترقی کی شرح کو ہی پورے ملک کی
اقتصادی ترقی کا معیار بنا دیا ہے۔ انتخابات کا فیصلہ بھلے ووٹوں کی گنتی سے ہوتا
ہو لیکن اس کے پس پشت یہ حقیقت بھی کارفرما ہے کہ وہی کارپوریٹ کمپنیاں پارٹیوں کو
پیسہ دے رہی ہیں جنہیں امید ہے کہ انتخابات کے بعد انہیں کے مطابق پالیسیاں بنیں
گی اور فیصلے ہوں گے۔
کہا جاتا ہے کہ ہر
شخص کے ووٹ کی حیثیت مساوی ہے لیکن نئی معاشیات کو اس انتخابی جمہوریت میں شامل
کردیا جائے تو کئی سوال ایک ساتھ پیدا ہوں گے ‘جیسے کہ ووٹروں کا جو طبقے کھیتی کے
سہارے پیٹ پال رہا ہے ان کی ضرورت ایک عدد اسکول یا بنیادی صحت مرکز کی ہے۔ اگر
وہاں کی کھیتی کی زمین پر کوئی صنعت بجلی پلانٹ لگانا چاہتا ہے تو اقتدار کیا کرے
گا؟ ظاہر ہے، یہاں اقتدار کی ترجیح میں وہ لاکھوں ووٹر نہیں ہوتے بلکہ ایک
کارپوریٹ گھرانہ ہوتا ہے جو پلانٹ لگانا چاہتا ہے۔ ترقی کے نام پر ہزاروں خاندانوں
کی کھیتی کی زمین معاوضے کے ذریعے حکومت نجی کمپنیوں کو دے دیتی ہے۔ کسان کو روزی
روٹی کیلئے گاؤں چھوڑنا پڑتا ہے اور جو لوگ وہاں رہ جاتے ہیں وہ مزدور بن کر اسی
پلانٹ میں کام کرنے لگتے ہیں۔ حکومت اس کے بعد بتاتی ہے کہ گاؤں کے شہربسانے کی
سمت میں اس نے کیا کیا کمالات کئے ہیں۔
اتر پردیش کو ہی لیں
تو جو بھی اقتدار میں آئے گا اسے بجلی، کان کنی، انفراسٹرکچر، ٹاؤن شپ، اسٹیل،
چینی مل سے لے کر تعلیم اور صحت جیسے شعبوںمیں اولین چھ ماہ کے اندر ہی کل ساٹھ
لاکھ کروڑ سے زیادہ کے لائسنس تقسیم کرنے ہیں۔ یوںکہاجاسکتاہے کہ منصوبوں کی
بندربانٹ ہوگی۔ اس کے علاوہ، چھوٹے بڑے دھندوں کے ذریعے کس طرح اربوں کا کھیل ہوتا
ہے ۔
اقتدار کی اہمیت کس
کیلئے کتنی ہے اور اقتدار کی ضرورت کس کیلئے زیادہ ہے‘ یہ سمجھنا اب مشکل نہیں ہے۔
کیونکہ سیاسی معاشیات کے نئے پیمانے ہی نہیں بلکہ تعلیم کے نئے معیار بھی ترتیب
دئے جا رہے ہیں۔ اب آئی بی ایم اور آئی آئی ٹی میں اس کی پڑھائی ہونے لگی ہے کہ
کس طرح کارپوریٹ کمپنیوں کا انتخاب پر اثر بڑھتاجارہا ہے اور یہ اثرات ملک میں
ترقی کی رفتار کو کیسے بڑھا رہا ہیں۔ گویا ہندوستان اب پوری طرح بازارمیں تبدیل ہو
چکا ہے۔ایسے حالات میں عام انسان کیسے سلامت رہے گا ؟
Subscribe to:
Posts (Atom)
